گجرات

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

گجرات میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق ، دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ کھٹالہ میں ایک خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ، موسلادھار بارش کے باعث اندرون شہر کے باسی پانی میں ڈوب گئے، گھروں میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہوگیا، شاہ حسین، خواجگان روڈ، غریب پورہ روڈ، قمر سیالوی روڈ، چاہ بڈھے والا سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

میونسپل کارپوریشن ،ضلعی کمپلیکس، واپڈا دفاتر، اولڈ ڈی پی او آفس کے چاروں اطراف بھی پانی کھڑا ہے ،موسلا دھار بارش سے شہر جھیل کا نظارہ پیش کرنے لگا ، میونسپل کارپوریشن کی خراب ٹربائنیں ایک ماہ بعد بھی درست نہ ہونے پر شہری علاقے ڈوبے ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You