اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ۔
آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، ان دونوں کے پیارکے سبب پی پی میں جانےکا فیصلہ کیا ہے۔عدنان جلیل
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سے ملاقات میں پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے جب کہ اےاین پی نےبھی مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹے عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگہ بھیجا تھا۔میڈیا سے گفتگو میں عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، ان دونوں کے پیارکے سبب پی پی میں جانےکا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کے دوران ایمل ولی نےکرپٹ افسرکو سپورٹ کرنےکا کہا جس پر انکارکیا، کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پرپارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزارت سے ہٹادیا گیا۔واضح رہے کہ عدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور چند روز قبل آصف زرداری نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔



