انٹرنیشنلاہم خبریں

ایک اور خفت بھارت کا مقدر، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کر لیا

بیجنگ: چین کے ہاتھوں بھارت کو ایک بار پھر خفت اٹھانا پڑ گئی، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کرلیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بیجنگ نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کے ساڑھے چار کلومیٹرا ندر نیا دیہات آباد کیا۔ اس سے قبل چین لداخ میں بھی بھارت سے علاقہ چھین چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرمندگی اور خفت بھارت کا مقدر بن گئی، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کرلیا، بھارت نے متنازعہ علاقے پر برسوں قبضہ برقرار رکھا، تاہم چین نے متعدد علاقے بھارت کے قبضے سے واگزار کروالئے ۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ کے مزید مقامات پر چین نے قبضہ کر لیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے صاف واضح ہورہا ہے کہ چین نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کے ساڑھے چار کلومیٹر اندر گاؤں تعمیر کیا ہے۔ جو ضلع بالائی سبانسری میں دریائے ٹساری چو کے کنارے واقع ہے چین نے علاقے میں نہ صرف سڑکیں بھی تعمیر کی ہیں بلکہ ملٹری پوسٹ بھی قائم کی ہے۔

اس سے قبل چین لداخ کے علاقے میں بھی بھارت کے زیر قبضہ متعدد علاقے واگزار کرچکا ہے، گزشتہ سال جون میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں بھارت کے بیس اہلکار مارے گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You