خیبرپختون خواہ

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے۔عبدالسلام آفریدی

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے۔عبدالسلام آفریدی

ملک کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنا ہمیشہ سے پی ٹی ائی کی ترجیح رہی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے،ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے۔ لیکن کمزور معیشت ملک ملکی استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر کیا۔ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایٹمی طاقت بننے کے بعد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ لیکن عوام کے مسترد شدہ فارم 47 کے ذریعے آنے والے نااہل نالائق حکمرانوں نےملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنا ہمیشہ سے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You