اہم خبریںجہلم

ایل این جی کی کمی: جہلم سمیت پنجاب میں بھر میں شدید گیس بحران، سی این جی بند

جہلم: سمیت پنجاب بھر میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،، نہ گھریلو صارفین کو گیس مل رہی ہے، نہ ہی چائے فروشوں اور تندور مالکان کو، صنعتی صارفین بھی سر پکڑ کر بیٹھےہیں، کہتے ہیں کہ سردیوں میں گیس نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار رُک کر رہ گئی ہے۔ چولہے جلانے کےلیے لکڑیوں اور ایل پی جی کا استعمال کیا جانے لگا،صنعتوں میں بھی کم پریشر کی شکایات ہے جبکہ سی این جی مکمل طور پر بند ہے۔

جہلم میں سردی کے شدت اختیار کرتے ہی سوئی گیس دھوکا دے گئی۔

گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ ناشتے اور شام کے کھانے کے وقت تو گیس ملتی ہی نہیں، گرم پانی کو بھی ترس کر رہ گئے، لکڑیوں اور ایل پی جی پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

تندور اور چائے فروش بھی کم پریشر کی شکایات کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ گیس پریشر میں کمی نےان کیلئے بےشمار مسائل پیدا کر دیے، بچوں کیلئے روزی روٹی کمانا بھی مشکل ہو کر رہ گیا۔

صنعت کار بھی سر پکڑے بیٹھےہیں، گیس نہ ملنے کی وجہ سےپیداوار رُک کر رہ گئی ،سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کدھر جائیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You