
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی
نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے منڈی بہاوالدین پولیس کو مطلوب ملزم عمان سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم کامران حنیف کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا.
متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو منڈی بہاوالدین پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔



