
ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس ملٹری پوسٹ پر حملے میں ملوث 8 دہشت گرد آپریشن میں ہلاک کردیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا
تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے پولیس اور ملٹری چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملےکو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔ایرانی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کاحملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ 10 سکیورٹی اہکار زخمی ہوئے۔



