اہم خبریںپاکستان

اکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے: شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کردار ہمیشہ مرکزی اور انتہائی اہم رہا ہے، انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے جیل میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا سیاسی کردار قابل تعریف ہے، اقتدار میں آ کر انہوں نے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کا صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختار بنایا، خیبرپختونخوا کو پہچان دی اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان دیا، ان کی قیادت اور وژن کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری سفر جاری ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے جنم دن کے موقع پر میں ان کی صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You