خیبرپختون خواہ

اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں۔ الحاج سلیم سیف اللہ خان

اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں۔ الحاج سلیم سیف اللہ خان

اپنے حلقہ این اے 41 کے عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔امیداور برائے قومی اسمبلی

لکی مروت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیئر سیاستدان و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 41 الحاج سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ عوام کا خادم ہوں اپنے حلقے کیےعوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو نفرت بدامنی اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا 8 فروری کو ملک و قوم کے دشمنوں کو شکست ہوگی سینیئر سیاستدان و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 41 الحاج سلیم سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اگر اللہ تبارک و تعالی نے موقع دیا تو علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیحات ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You