انٹرنیشنل

امریکا: ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر نجی تھا اور ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ ریڈیو ٹاور گرنے کے بعد پارک میں موجود گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You