انٹرنیشنل

امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔

امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔

امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی اور امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالےکیا گیا، امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا.ائی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں، امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You