اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس، مختلف امیدواروں کو جرمانے

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس، مختلف امیدواروں کو جرمانے۔

مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگرز اور مواد بھی ہٹائے۔ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا جبکہ مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی آر او)کوہاٹ نے کارروائیاں کرتے ہوئے این اے 35 کے آزاد امیدوار نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار اور این اے 35 کے ہی آزاد امیدوار فواد اللہ خان آفریدی کو 10 ہزار جرمانہ کردیا۔اس کے علاوہ پی کے 90 کے اے این پی کے امیدوار یعقوب خان کو 5 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ اسی حلقے پی کے 90 کے آزاد امیدوار جنید اللہ آفریدی کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگزاورمواد بھی ہٹائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You