صحت

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گاؤں شکردرہ یونین کونسل سروالہ، تحصیل و ضلع اٹک میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ جس میں 280 مریضوں نے استفادہ کیا۔ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمہ اللہ نے رکھی، جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی فرما رہے ہیں۔
کیمپ میں ماہر و مستند ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں. مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You