انٹرنیشنلاہم خبریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں سالانہ اجلاس شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں سالانہ اجلاس شروع۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا غزہ میں بلا تعطل ایک ڈراؤنا خواب جاری ہے۔

نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے دنیا کی توجہ غزہ میں جاری مظالم کی طرف کرائی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا غزہ میں بلا تعطل ایک ڈراؤنا خواب جاری ہے، فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا بلاجواز ہے ۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ کشیدگی اور  تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ہے، لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، دنیا میں سزا سے استثنیٰ کا رجحان سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے ناقابل برداشت ہے، سزا سے استثنیٰ اور عدم مساوات کے رجحانات دنیا کے لیے بڑھتا خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے اور دو ریاستی حل کو کامیاب بنائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You