اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد پولیس نے الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔

تاحال فنڈز جاری نہ ہونے سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کے دوران شہر کی سکیورٹی سے متعلق غور کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہونے سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، اضافی ڈیوٹیوں کیلئے رضاکار اور ریٹائرڈ افسران کی خدمات لی جائیں گی، اس کے علاوہ 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست بھی کی گئی ہے.ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں ہوگی، اسلحےکی نمائش، احتجاج یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں ہوگی، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز  پر کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You