اسلام آباد، 17 برس سے زیر التواء اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ مکمل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد، 17 برس سے زیر التواء اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ مکمل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ نے ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جیل ہسپتال، کچن، میس، بیرکس اور ویٹنگ ایریا کا دورہ کیا
وزیر داخلہ نے نئی جیل میں قیدیوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا
وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کے لیے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا
اسلام آباد ماڈل جیل کا جلد وزیراعظم پاکستان افتتاح کریں گے، محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصوبے کی تکمیل پر وزیر مملکت طلال چوہدری، وزارت داخلہ، سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی کی کاوشوں کو سراہا
وزیر داخلہ کو ماڈل جیل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیر داخلہ کی ہدایت پر 2024 میں تعمیراتی کام شروع کیا گیا، بریفنگ
بڑے منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کیا گیا،بریفنگ
چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے



