اسرائیل فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔عنایت اللہ

اسرائیل فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام بند کریں۔عنایت اللہ
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔معروف سماجی ورکر
سیسلی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر عنایت اللہ نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینوں پر جاری بے گناہ قتل عام و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔ معروف سماجی ورکر عنایت اللہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کریں کیونکہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا عالم اسلام کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام سے مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام کی روکھ تھام میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ سیسلی میں مقیم تارکین وطن فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہمیشہ کھڑے رہینگے۔