انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 56 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 56 فلسطینی شہید۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال سے ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جب کہ محصور پٹی کے دوسرے علاقے سے ملبے تلے دبی مزید 20 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمی نہ آسکی ،صیہونی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بمباری کی جس میں مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں پولیس کی گاڑی پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے جانے کے بعد خان یونس کے اسکولوں سے پھٹ نہ سکنے والے کئی بم اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال سے ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جب کہ محصور پٹی کے دوسرے علاقے سے ملبے تلے دبی مزید 20 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You