انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید۔

زمینی کارروائی کیلئے ہمارا اگلا ٹارگٹ رفع کا علاقہ ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید 118 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے سبب فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 27 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 سے تجاوز کر گئی.اسرائیلی فوج نے مرکزی علاقوں کے بعد سرحدی علاقے رفح کی جانب پیش قدمی شروع کر دی.اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کے لیے ہمارا اگلا ٹارگٹ رفح کا علاقہ ہے.دوسری جانب خان یونس میں العمل ہسپتال میں آکسیجن کی قلت کے نتیجے میں مریضوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بارپھر امداد فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے.ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کا نظام تباہ ہو گیا ہے،ہر فرد بھوک کا شکار ہے، مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور مستقل امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You