
اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکا میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امیرجماعتِ اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکا میں امیر جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمان دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں اور وزیر خارجہ نے ان کی عیادت کی۔اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اوراپنی جانب سے ڈاکٹرشفیق الرحمن کی صحت وسلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی بنگلا دیش کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹرشفیق الرحمن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کےشعبوں کے لیے مثبت خدمات کو سراہا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی بنگلادیش نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ اور مزید قربت پر زور دیا جبکہ وزیر خارجہ نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔جماعتِ اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی بنگلا دیش کے وفد سے ملاقات کی تھی۔پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی ملاقات میں پاک بنگلا دیش تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا



