کالم/مضامین

أج اس گاوں کے حوالے سے لکھنے لگا ہوں جس کو میرے جد امجد سوگی خان کیانی نے

میں أج اس گاوں کے حوالے سے لکھنے لگا ہوں جس کو میرے جد امجد سوگی خان کیانی نے أج سے کٸی سال پہلے أباد کیا اور ان کے نام پر ہی اس گاوں کا نام سوگیال ہے اس گاوں میں کیانی ملک چوہدری اور کچھ دیگر قومیں أباد ہیں یہ گاوں تحصيل سوہاوہ سے تقریبا 18 کلو میٹر دور واقع ہے اس گاوں میں دو ہاٸی سکول ہیں بوائز اور گرلز یہ گاوں چکوال روڈ سے تقریبا چار کلو میٹر دور ہے اس گاوں کو جو روڈ جاتی ہے وہ کارپٹ روڈ ہے اس روڈکو گکھڑ قوم کے چشم چراغ بابر کیانی نے اپنی زاتی کوششوں سے مکمل کروایا اس گاوں کے جو دونوں سکول ہاٸی بھی گکھڑ خاندان کے چشم چراغ اور میرے والد محترم راجہ جہانگير کیانی نے کرواۓگرلز سکول میں صاف پانی کا بھی شدید مسلہ تھا اس مسلہ کو بھی گکھڑ خاندان کے چشم چراغ راجہ جہانگير کیانی اور بابر کیانی نے حل کروایا گرلز سکول کے لیے بابر کیانی کے والدراجہ معروف کیانی محروم چوہدری بنارس چوہدری تفصیر راجہ ایوب راجہ رفیق محروم نے گرلز سکول کے لئے 5 کنال 16 مرلہ کا پلاٹ مکمہ ایجوکيشن کے نام 2013 میں منتقل کیا اور اب 2021 میں اس پلاٹ کو روڈ کے ساتھ برابر کرنے کے لئے راجہ جہانگير کیانی اور بابر کیانی و راجہ ایوب کیانی وسیم کیانی چوہدری ظہور چوہدری تفصیر مشرف کیانی اور گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد أپ کے تحت تقریبا أدھ پلاٹ روڈ کے برابر کرایا اس گاؤں میں جنازہ گاہ کا بہت بڑا مسلہ تھا جس کو بابر کیانی نے گاوں کے لوگوں کو ملا کر حل کیا اس گاوں میں کچھ ایسے محلے بھی تھے جن میں أج تک ایک روپيہ کا بھی ترقياتی کام نہیں ہوا تھا بابر کیانی نے اپنی مدد أپ کے تحت ان محلوں میں بھی کام کروایااور راجہ جہانگير کیانی نے ایم این اے سے خصوصی گرانٹ لے کر ان محلوں میں گلیوں کو تعمير کروایا نہ صرف یہ بلکہ اک 100 kv کا ٹرنسفارمر بھی نصب کروایا اس گاوں میں ابھی بہت سے کام ہونے والے باقی ہیں جن کے بارے میں بہت جلد لکھوں گا اس گاوں کی جو سب سے بڑی خوبی ہے کہ اس گاوں میں ایک کمیٹی ہے جس میں گاوں کی یکساں نماٸندگی ہے

تحریر : مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You