
جہلم : کھلی کچہری علاقہ تھانہ چوٹالہ راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد
حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز گورنمنٹ ہائی سکول بن شہید یونین کونسل بدلوٹ (تھانہ چوٹالہ) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.
کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر DSP صدر سرکل محمود احمد شاہ، سب انسپکٹر محمد اعظم SHO تھانہ چوٹالہ، اس کے علاوہ تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ چوٹالہ سے متعلق شکایات پر DSP صدر سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔
رپورٹ : چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



