اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف کی تجویز مسترد کر دی

آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے، بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی کے صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے اور ساتھ یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You