پنجاب

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ڈیرہ غازی خان سے راجن پور تک مین روڈ کو ڈبل کرنے پر ہائی وے روڑ کا افتتاح کرنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس روڑ پر آئے روز حادثات ہورہے تھے اور روزانہ قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا تھا اس سڑک کے بنے سے حادثات میں کمی ہوگی اور مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں جائے گی عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان کے لیے میگھا پروجیکٹ کا اعلان بھی کیا جائے اور ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے کینسر کا ہسپتال کا اعلان کیا جائے اور غریب مزدوروں کے بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ اور فری تعلیم جہیز فنڈ کا اعلان بھی کیا جائے آخر میں عامر محمود قریشی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سب سے بڑا مسئلہ واٹر سپلائی ، سوئی گیس، اور ناکارہ سیوریج کا مسئلہ جس پر آج تک کسی بھی قیادت نے توجہ ہی نہیں دی ہم استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے دار ہونے کی حیثیت سے اور موجودہ حکومت میں استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بھی ہیں اور یہ ہمارے ضلع کا حق بھی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر خاص طور پر توجہ دی جائے تاکہ شہر داروں کے مسائل حل ہوجائیں شکریہ وفاقی وزیر تجارت و نجکاری عبدالعلیم خان صاحب اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف صاحب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You