انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی سزا کیخلاف پابندیوں کیلئے ایکٹ کی تیاری کا اعلان

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی سزا کیخلاف پابندیوں کیلئے ایکٹ کی تیاری کا اعلان۔

ایکٹ کا مقصد پاکستانی حکومت کے ان افراد پر پابندی لگانا ہے جو عمران خان کے خلاف مقدمات اور قید کے زمہ دار ہیں۔امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی رکن کانگریس اور ریپبلکن رہنما جو ولسن نے کہا ہےکہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں پر پابندی کے لیے ایکٹ تیار کر رہے ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جو ولسن کا کہنا تھا کہ وہ ‘پاکستان ڈیمو کریسی ایکٹ’ کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی حکومت کے ان افراد پر پابندی لگانا ہے جو عمران خان کے خلاف مقدمات اور قیدکے ذمہ دار ہیں۔جو ولسن کے مطابق ان کے اس اقدام کا مقصد جمہوریت کے اصولوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔خیال رہےکہ ریپبلکن رہنما جو ولسن ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے بھی رکن ہیں۔جو ولسن ریپبلکن پالیسی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔جو ولسن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You