اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج مبشر حسن نے متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔تا ہم زرتاج گل ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہو گئیں اور ان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔اس موقع پر جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہوئیں ہیں اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتا ہوں، ساتھ ہی عدالت نے زرتاج گل کے خلاف کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You