جہلم

جہلم( ملک وسیم اختر ) جہلم میں 20 سالہ نوجوان قتل

جہلم( ملک وسیم اختر )
جہلم میں 20 سالہ نوجوان قتل

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لاپتہ ہونے والے جہلم کے نواحی علاقہ کوٹلی اللہ یار کے رہائشی 20 سالہ نوجوان اویس امجد کی لاش آج کلاڈ پیلے سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

پولیس کے مطابق مقتول اویس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی لاش کے قریب سے اس کی موٹر سائیکل بھی ملی تاہم اس کا موبائل غائب ہے جس سے معاملے میں مزید پیچ پیچیدگیاں پیدا ہو گئی
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لین دین کا تنازعہ تھا تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال جہلم منتقل کر دیا
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقتول کھرالہ میں اپنی موبائل شاپ سے فون سنتے سنتے باہر نکلا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس قتل کی حقیقت سے پردہ اٹھ جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You