خیبرپختون خواہ

ڈاکٹر الیاس سید کا پیراپلیجک سنٹر پشاور میں داخل مریضوں کے ساتھ باغ ناران پارک کا دورہ

ڈاکٹر الیاس سید کا پیراپلیجک سنٹر پشاور میں داخل مریضوں کے ساتھ باغ ناران پارک کا دورہ۔

مریضوں نے باغ ناران اور چڑیا گھر کی سیر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف کھیل بھی کھیلے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے سنٹر میں طویل مدت کیلئے داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے ہمراہ حیات آباد میں باغ ناران کا تفریحی دورہ کیا اور انہیں اس وسیع پارک کے مختلف حصوں کے علاؤہ چڑیا گھر اور سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کردہ نئے سبزہ زار کی سیر کرائی۔ مریضوں نے باغِ ناران اور چڑیا گھر کی سیر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف کھیل بھی کھیلے۔ ڈاکٹر الیاس سید نے کہا کہ صحت عامہ کے عالمی معیار کے مطابق سنٹر میں داخل ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد باہم معذوری کی تفریح، ذہنی سکون اور حوصلہ افزائی کیلئے باقاعدگی سے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور تفریحی و ثقافتی دوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں وہ طبی عملے کے ساتھ ان میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف ان کے علاج و بحالی کے عمل کو تیز اور خوشگوار بناتی ہیں بلکہ ان کے عزم و حوصلے کو بھی تقویت بخشتی ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں سنٹر کے طبی عملے بالخصوص سینئر فزیکل تھرآپسٹ ڈاکٹر گوہر رحمان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور زیر تربیت مریضوں کو خوشگوار زندگی کیلئے بعض ضروری ہدایات بھی دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You