صفدر خان باغی کا پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان و سینئر رہنما شوکت یوسفزئی سے ملاقات

صفدر خان باغی کا پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان و سینئر رہنما شوکت یوسفزئی سے ملاقات۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ نازش) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی ترجمان و جنرل سیکریٹری سنئیر رھنما صفدر خان باغی کی تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سنئیر رھنما شوکت یوسفزئی کے ساتھ پشاور کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے آفس میں سنئیر صحافی عامر شہزاد ،محمد فیضان،سید عامر علی شاہ اور حشام عثمان خان،محمد سدیس خان کے ہمراہ نہایت خوشگوار ماحول میں بڑی اھم ملاقات ہوئی۔پشاور کے نامور سنئیر صحافیوں کی موجودگی میں دونوں سنئیر رہنماؤں کی ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پاڑہ چنار بگن تری منگل اور دیگر اضلاع کے امن و امان کی بحالی کے لئیے تازہ صورتحال اور سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔



