سندھ

دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے۔گورنر سندھ

دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے لوگ خوش ہو جائیں گے۔گورنر سندھ

کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے۔کامران ٹیسوری

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے،کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، میراتھون میں قطر ، ترکیہ ، ایران ، عمان، ملائشیا کے قونصل جنرلز سمیت دیگر بھی شریک تھے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے،غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You