دینہ (ملک ندیم عباس )پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دینہ کے زیر اہتمام 26 جنوری 2028 بروز اتوار دینہ

دینہ (ملک ندیم عباس )پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دینہ کے زیر اہتمام 26 جنوری 2028 بروز اتوار دینہ جی ٹی روڈ پر دینہ ڈاکٹرز ہسپتال میں ایک شاندار فری میڈیکل، گائنی اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین خدمات مفت فراہم کی گئیں، جن میں طبی معائنہ، ادویات اور ضروری ٹیسٹ شامل تھے۔
اس فری کیمپ میں گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سیدہ سمیعہ بتول، ڈاکٹر عابدہ زیتون اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے خواتین کے مسائل کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشورے فراہم کیے۔ کنسلٹنٹ میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا، جبکہ آئی اسپیشلسٹ نے آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت علاج کی سہولت دی۔ کیمپ میں بلڈ شوگر، یورک ایسڈ، کولیسٹرول اور بلڈ گروپنگ کے مفت ٹیسٹ فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، الٹراساؤنڈ صرف 300 روپے کے انتہائی کم نرخ پر فراہم کیا گیا، جسے عوام نے بے حد سراہا۔
اس کیمپ سے سیکڑوں مریضوں نے فائدہ اٹھایا اور اپنی صحت کے مسائل کا معائنہ کروایا۔ شرکاء نے اس اقدام کو عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل دینہ کے کوآرڈینیٹر مرزا ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"یہ فری میڈیکل کیمپ عوام کی صحت کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبے سے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔”
فری میڈیکل کیمپ کے دوران پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا بھی آغاز کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
منتظمین نے اس کامیاب پروگرام پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور عوام کی خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ان شاء اللہ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ آئندہ بھی عوامی بھلائی کے ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔




