انٹرنیشنل

ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ۔

ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ۔

اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں ارٹی فیشل انٹیلی جنس(اے ائی) کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

گجرات(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے ایک حیرت انگیز منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس مقصد کے لیے مکیش امبانی کی جانب سے اے آئی سیمی کنڈکٹرز NVIDIA کمپنی سے خریدے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ NVIDIA اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چند اہم ترین عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ریلائنس اور NVIDIA نے اکتوبر 2024 میں بھارت میں مشترکہ طور پر اے آئی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔امریکی کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے بلیک ویل اے آئی پراسیسرز ریلائنس کے ڈیٹا سینٹر کو سپلائی کیے جائیں گے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔ستمبر 2024 میں ریلائنس انڈسٹریز اور NVIDIA نے بھارت میں اے آئی سپر کمپیوٹرز اور لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایم ایس) کی تیاری کے لیے بھی شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اے آئی منصوبوں میں سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری اے آئی پراجیکٹس کے لیے کی جائے گی۔مگر اس حوالے سے مختلف چیلنجز کا بھی سامنا ہے کیونکہ بھارت میں چپس تیار کرنے والی انڈسٹری نے ابھی آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور برسوں کی محنت کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You