ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور صوبائی صدر رانا محمد نذیر صوبائی جنرل



ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور صوبائی صدر رانا محمد نذیر صوبائی جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی ڈسٹرکٹ کے اور سٹی کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جس میں نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان اور شیخ ناصر محمود قریشی کو ضلعی جنرل سیکریٹری، سردار ایوب خان کھوسہ کو سینئر نائب صدر ضلع ڈیرہ غازی خان، عامر محمود قریشی کو ضلعی صدر لیبر ونگ، ملک محمد راشد کو سٹی صدر مقرر کیا گیا ہے لاہور صوبائی سیکریٹریٹ استحکام پاکستان پارٹی کے آفس میں میاں محمد اکرم مہر صاحب نائب صدر لاہور استحکام پاکستان پارٹی نے نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو ضلعی صدر کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر محمود قریشی، سینئر نائب صدر ضلع ڈیرہ غازی خان سردار ایوب خان کھوسہ، عامر محمود قریشی ضلعی صدر لیبر ونگ اور ملک محمد راشد سٹی صدر ڈیرہ غازی خان کا نوٹیفکیشن بھی نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو دیا گیا اس دوران نواب میاں عبدالرحمن بودلہ نے صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم خان رانا محمد نذیر شعیب صدیقی اور میاں محمد اکرم مہر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے قائدین کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہے آخر میں میاں محمد اکرم مہر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمیں ڈیرہ غازی خان میں مخلص دوستوں کی ٹیم مل گئی ہے اور خاص طور پر عامر محمود قریشی جیسے دوست استحکام پاکستان پارٹی کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں



