ٹرمپ رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید، معاہدے سے قبل دھمکی بھی دیدی۔

ٹرمپ رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید، معاہدے سے قبل دھمکی بھی دیدی۔
انہیں یہ کرنا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرپاتے تو وہاں بڑی پریشانی ہوگی، جیسی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ڈیل بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں یہ مکمل ہوجائے گی۔ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں یہ کرنا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرپاتے تو وہاں بڑی پریشانی ہوگی، جیسی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔نو منتخب صدر نے معاہدے سے متعلق کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایک مصافحہ ہوا ہے، وہ اسے ختم کررہے ہیں اور شاید یہ اس ہفتے کے آخر تک ہو جائے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق قطر اور دیگر ممالک کے حکام نے جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کو بھیج دیا ہے۔



