کرائمز

سرگودھا: عدالت سے واپس آنے والی کار پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق۔

سرگودھا: عدالت سے واپس آنے والی کار پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق۔

مخالفین 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد مقتولین کے گاؤں گئے، گاؤں کے باہر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سرگودھا میں ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کےقریب کارپرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 راہگیر زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چاروں افراد عدالت سے گھر واپس جا رہے تھے جس دوران ملزمان نے گھات لگا کر کار پرفائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان ایک گھنٹے سے کار کا انتظار کر رہے تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد مقتولین کے گاؤں پہنچے اور مقتولین کے گاؤں کے باہربھی مسلح افراد نے فائرنگ کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسرگودھا میں فائرنگ سے قتل ہونے والے 4 افراد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You