جہلم

جہلم (ملک وسیم اختر) منتخب ممبران قومی اسمبلی عدم دلچسپی جہلم کاحلقہ این اے 61مونجو داڑو

جہلم (ملک وسیم اختر) منتخب ممبران قومی اسمبلی عدم دلچسپی جہلم کاحلقہ این اے 61مونجو داڑو کی منظر کشی کرنے لگا، جہلم کی تحصیل پنڈدانخان میں داخل ہونے کے لیے کوئی بھی سڑک سفر کےقابل نہیں،تشویشناک حالت میں ریفر ہونے والے بیشتر مریض راستے میں ھی دم توڑ جاتے ہیں علاقہ سراپاء احتجاج چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوھدری فواد حسین نے جہلم تاللہ دورویہ 128 کلو سڑک منظور کروائی اور فنڈز جاری کروائے جس پر ایف ڈبلیو او نے تیزی کےساتھ کام شروع کردیا اسطرح حکومت کی تبدیلی کے بعد پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فنڈز روک دیے دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود فنڈز جاری نہیں ہوسکے جسکی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سخت مشکلات کاشکار ہیں تحصیل پنڈدادنخان میں داخل ہونے کےلیے کوئی سڑک موجود نہیں جس پر سفر کرکے تحصیل پنڈدادنخان میں پہنچاجاسکے تحصیل بھر میں حادثات کاشکار ہونے والے مریض راولپنڈی یادوسرے اسپتالوں میں پہنچنے سے قبل ھی جان کی بازی ہار جاتے ہیں شہریوں کاکہنا ہے کہ الیکشن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کےامیدواروں نے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ٹوبہ ٹراماسنٹر للہ جہلم دورویہ سڑک کاکام فوری شروع کروانے کے وعدے کیےایک سال گزرنے کو ہے وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے پورے پنجاب میں فنڈز جاری کیے گئے لیکن تحصیل پنڈدادنخان کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملی جسکی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کے عوام انکے ترقی یافتہ دور میں پتھر کے زمانے میں رہنے پر مجبور ہیں تحصیل پنڈدادنخان کےباسیوں نے چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے اور فنڈز جاری کروانے کامطالبہ کیاہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You