جہلم

جہلم(ملک وسیم اختر )پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے

جہلم(ملک وسیم اختر )پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے،

جس میں فوڈ سیفٹی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 19 ہزار 70 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 2 ہزار 642 پوائنٹس کو ناقص معیار پر جرمانے عائد کیے گئے، جرمانوں کی مد میں 20 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ ناقص حالات میں کام کرنے والے 32 پروڈکشن یونٹس کو اصلاح تک بند کر دیا گیا اور جعلسازی و دھوکہ دہی میں ملوث 6 فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ دورانِ چیکنگ 16 لاکھ 38 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 1,605 لیٹر ملاوٹی دودھ، 331 کلو گرام ملاوٹی مصالحہ جات، 670 لیٹر مضر صحت گھی اور آئل، 2,434 کلو گرام مضر صحت گوشت، 4,270 لیٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس اور 4,400 کلو گرام مضر صحت اچار تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You