کرائمز

راولپنڈی :کہوٹہ(کرائم رپورٹر بی بی سی اردو :طلحہ راجہ )سکردو پولیس کی کامیاب کاروائی،راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا

راولپنڈی :کہوٹہ(کرائم رپورٹر بی بی سی اردو :طلحہ راجہ )سکردو پولیس کی کامیاب کاروائی،راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا

تفصیلات کے مطابق مسمات مودت زہراء زوجہ شہاب ثاقب سکنہ کہوٹہ اور غضنفر عباس سکنہ کہوٹہ کو پولیس چیک پوسٹ کچورا میں معمول کی تلاشی کے دوران مشکوک پا کر دونوں کے قومی شناختی کارڈ کا جدید سسٹم کے تحت E- Police ایپلیکیشن کے ذریعے سکین کرنے پر دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ علت نمبر 884/24 بجرم 496A ت پ درج ہونا ثابت ہوا۔مسمات مودت زھرا کے شوہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شوہر کے گھر کو بھی فروخت کرکے بھاگ گئی ہے
انچارج پولیس چیک پوسٹ کچورہ ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین نے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ کچورہ احسان ذاکر کے حوالہ کیا
ایس ایچ او تھانہ کچورہ نے ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے افسران بالا کے حکم کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو اطلاع دی اور ٹیم پولیس تھانہ کہوٹہ سکردو بلوائی
تھانہ کہوٹہ ٹیم کے پہنچنے پر سکردو پولیس نے عدالت عالیہ سول کورٹ سکردو سے سفری ریمانڈ حاصل کرکے ملزمان سے برآمد شدہ نقدی رقم تقریباً 32لاکھ،40 ہزار روپے اور سونے کے کڑے،انگھوٹی،بالیاں وغیرہ (تقریباً 5 تولا سونا)بھی ملزمان کے ہمراہ تھانہ کہوٹہ ٹیم کے حوالہ کردیا،پولیس تھانہ سکردو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You