سندھ

جامعہ کراچی اور ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

*جامعہ کراچی اور ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی اور ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کیمطابق ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کی تدریس و تحقیق کیلئے بین الاقوامی جامعات تک رسائی کو ممکن بنانے کیساتھ ساتھ تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم اور انکے سیکھنے اور کاروباری تجربات کو بڑھانے کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دینا ہے۔ علاوہ ازیں اس معاہدے کا مقصد کیرئیر کونسلنگ کے فریم ورک اور ترقیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے، جس سے طلباء کی ملازمت کی تیاری میں اضافہ اور فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی اور طلباء کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، رئیس کلیہ نظمیات و انتظامی علوم پروفیسر ڈاکٹر زعیمہ اسرار محی الدین، فارن اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر شمائلہ شفقت، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ بیورو ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں جبکہ ایف ای ایس ہائر ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیوٹ لیمٹڈ کے شریک بانی تصدق حسین شاہ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ مینجر سانیلا نور، برانچ مینجر اشعر سہیل، مارکیٹنگ ٹرینی آفیسر فضا رعنا اور مارکیٹنگ آفیسر احمر فدا بھی موجود تھے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You