
تھانہ منگوال پولیس کی بڑی کاروائی
5دن کے اندر رابری اور اندھے قتل کی واردات ٹریس
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27.12.24کو تھانہ منگوال پولیس کومحمد زمان نامی شخص نے اطلاع دی میرا بھائی گاؤں لنگے میں علیحدہ گھر میں رہتا ہے۔ جس کو بار بار فون کرنے پر رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔جب میں بھائی کے گھر گیا تو بھائی کی نعش پچھلے کمرے میں بیڈ کے اوپر خون آلودہ ملی جس کو نامعلوم ملزمان نے بذریعہ فائز قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ہمراہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتول کے بھائی محمد زمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنے اور اس کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کی سربراہی اورڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ منگوال اور دیگر پولیس افسران اور آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ پولیس کے لیے یہ کیس ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ قاتلوں کا کوئی سراغ نہ تھا اور واردات میں کوئی گواہ بھی موجود نہ تھا۔پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور لگن سے ملزمان کو 5 دن کے اند ر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔عامر سہیل 2۔مہوش شامل ہیں۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دونوں ملزمان واردات کی نیت سے 5 دن پہلے مقتول کے گھر گھسے اور مقتول سے 9لاکھ 75ہزار روپے چھینے کی کوشش کی دوران مزاحمت(مقتول) اختر محمود کوبذریعہ فائر قتل کیا اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور اورلوٹی ہوئی رقم 9لاکھ 75 ہزار روپے برآمدکر لئے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



