اہم خبریںپاکستان

بے فارم میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ۔

بے فارم میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ۔

پہلے مرحلے میں 15 جنوری سے 10 سال سے زائد اور 18 سال سےکم عمر بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی۔ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فیچرزکے تحت 10سال سے زائد عمر کے بچوں کےانگلیوں کےنشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیاگیا ہے اور خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)کا اجرا مرحلہ وار 15جنوری سے کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کامحکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات، تصویر ب فارم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15جنوری سے 10سال سے زائد اور 18سال سےکم عمربچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، انگلیوں کے نشانات اور تصویریں نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام ہو سکے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You