ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہد حسن کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور دیگر شہریوں

*ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہد حسن کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور دیگر شہریوں کے لیۓ خصوصی پیغام ۔ ایس ایچ او ابراہیم حیدری فہد حسن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے مناسب جگہوں پر پولیس کی جانب سے ناکے لگائے جائیں گے – مذید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اعلی افسران کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاۓ گا کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاۓ گی قانون سے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 یہ میرے موبائل نمبر8508274-0343 پر بروقت دی جائے پولیس کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی*



