*تمباکو نوشی مضر صحت اور جان لیوا عادت ہے:سید راشد حسین بخاری*

*تمباکو نوشی مضر صحت اور جان لیوا عادت ہے:سید راشد حسین بخاری*
*پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد تمباکو کو استعمال کرتے ہیں:گفتگو*
*بطور فیشن شروع کی جانے والی سگریٹ موت کا سبب بنتی ہے:نائب صدر*
*حکومت تمباکو نوشی کیخلاف موثر آگاہی مہم چلاتے ہوئے قانون پر عمل کرائے*
*پاکستان کا شمار اُن 15ممالک میں ہے جہاں تمباکو سے اموات کی شرح زیادہ ہے*
( )نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ تمباکو نوشی مضر صحت اور جان لیوا عادت ہے اس کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ حکومت موثر أگاہی مہم چلاتے ہوئے سگریٹ نوشی کے خلاف موجود قانون پر سختی سے عملدرأمد کرایا جائے،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد تمباکو کو استعمال کرتے ہیں اور اس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے اور ملک کا شمار اُن 15 ممالک میں ہورہا ہے جہاں تمباکو کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں اور اموات کا بوجھ سب سے زیادہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے جہاں جسم پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہاں اس کی وجہ سے دل کی بیماریاں،کینسر اور ذیباطیس جیسے دیگر جان لیوا امراض لاحق ہوتے ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بطور فیشن شروع کی جانے والی سگریٹ موت کا سبب بنتی ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ اس لت میں پڑنے کی بجائے اپنی صحت پر توجہ دیں اور اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-12-2024



