اہم خبریںپنجاب

اسکالرشپس کے بدلے میں شکریہ نہیں، صرف چاہتی ہوں طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔مریم نواز

اسکالرشپس کے بدلے میں شکریہ نہیں، صرف چاہتی ہوں طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔مریم نواز

مخالفین کی مشکور ہوں جنہوں نے مضبوط بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے انتشار کا حصہ نہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپس دینے کے بدلے میں شکریہ نہیں صرف یہ چاہتی ہوں کہ طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کرے، کوئی بھی بھڑکائے نوجوانوں نے ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، گالم گلوچ اور الزام تراشی سکھانے والا طلبہ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ’ انہیں صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ مخالفین کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں نے مضبوط بنایا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You