پنجاب

*حکومت و اپوزیشن کو اپنی پڑی ہوئی ہے،کسی کو عوام کی پرواہ نہیں:سید راشد حسین بخاری*

*حکومت و اپوزیشن کو اپنی پڑی ہوئی ہے،کسی کو عوام کی پرواہ نہیں:سید راشد حسین بخاری*

*مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنارہی ہے:نائب صدر*
*خیبر سے کراچی تک تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں:گفتگو*
*حکومت کے پاس قوانین سے لیکر انتظامات تک تمام مشینری موجودہے مگر مہنگائی کم نہیں ہورہی*

نائب صدر مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے کسی کو بھی عوام کی پرواہ نہیں،مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال قوم خودکشیوں پر مجبور ہورہی ہے مگر حکومت ہے کہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے،مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنا رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،پاکستان کے زرعی ملک ہونے کے ناطے یہاں کھانے پینے کی اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فروانی ہونی چاہئے لیکن صد افسوس کہ ایسا نہیں ہے،خیبر سے کراچی تک اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،پورے ملک کا اولین مسئلہ معاشی ہے۔ان خیالات کا اظہار عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں پریشان حال عوام بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آنے کی وجہ سے ارباب اختیار سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ مہنگائی کب ختم اور اشیائے ضروریہ سستی فراہم ہوں گی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس قوانین سے لیکر انتظامات تک تمام مشینری موجود ہے جس کیلئے صرف احکامات کافی نہیں، چیک اینڈ بیلنس کا طریقہ ہی مطلوبہ نتائج دے سکتا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ زبانی کلامی دعوؤں اور باتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ روز بروز کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
22-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You