اہم خبریںخیبرپختون خواہ

بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔علی امین گنڈاپور

مجھے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں۔وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے۔سول نافرمانی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You