*یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*
*ایک واقعہ میں پاکستان دولخت اور دوسرے سانحہ میں پاکستان کا وجود چھلنی کیا گیا:چیئرمین*
*آج16دسمبر کا دن پوری پاکستانی قوم سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا تقاضا کررہا ہے:گفتگو*
*سیاستدان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر باہم دست و گریباں ہوں گے تودشمنوں کے حوصلے بلند ہوں گے*
*چیٸرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 16دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس پر پیغام*
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ آرمی پبلک سکول پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،16 دسمبر کے ایک واقعہ میں پاکستان کو دولخت کیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں ملک کا وجود چھلنی ہوا ان دونوں سانحات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے مگر اس کے سب باوجود ستم ظریفی تو یہ ہے کہ بطور پاکستانی ہم نے ان دو سانحات سے کوئی سبق نہیں سیکھا،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان سانحات سے سبق سیکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع اور ترقی کے راہیں عبور کی جاتیں مگر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا،16 دسمبر 2024 کا دن پوری پاکستانی قوم سے ذاتی مفادات اور خواہشات کو ایک طرف رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا تقاضا کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار 16 دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بیک وقت قوم سقوط مشرقی پاکستان اور سانحہ پشاور پر غمزدہ اور دل گرفتہ ہے،اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت کو سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق حاصل کرتے ہوئے ایسی غلطیوں کے ارتکاب سے اجتناب کا مصمم عہد کرنا ہے اور دشمن کو دفاع وطن کیلئے فی الواقع قوم کے سیسہ پلائی دیوار بننے کا ٹھوس پیغام دینا ہوگا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اگر سیاستدان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر باہم دست و گریباں نظر آئیں گے تو اس سے دشمن کو ہمارے اندرونی طور پر کمزور ہونے کا ہی پیغام ملے گا، ہمیں اپنی بے تدبیریوں سے دشمن کے اس وطن عزیز کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے خواب تو بہر صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دینے چاہئیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
15-12-2024



