اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا گوادر سب جیل کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ لیا

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے گوادر سب جیل کا دورہ کیا اور انڈر ٹرائل قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے ملک کے دور دراز اضلاع کے دورے جاری ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورہ گوادر کا آج دوسرا روز تھا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے گوادر سب جیل دورہ کے موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور دیگر ججز بھی ہمراہ تھے، دورے کے دوران چیف جسٹس نے نے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام پر زور دیا، سرکاری حکام نے چیف جسٹس کو مکران اور ژوب ڈویژن میں جیلوں کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You