اہم خبریںپاکستان

پارا چنارسے بذریعہ ہیلی کاپٹر 3 مریض پشاور منتقل

پارا چنار میں صحت کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 مریض پشاور منتقل کر دیئے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے اپر کرم میں ضروری ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں آج صبح دوسری کھیپ روانہ کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You