اہم خبریںپاکستان

سرکاری حج سکیم، درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی

سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی ۔

مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے، دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔

مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You